Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم مودی کی بمسٹیك ممالک سے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کی اپیل

کٹھمنڈو-- - -  - -وزیر اعظم نریندر مودی نے جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے 7 ممالک کے علاقائی گروپ بمسٹیك کی کانفرنس میں رکن ممالک کے درمیان مشترکہ ثقافت کا ذکر کرتے ہوئے ان سے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کی اپیل کی اور کہا کہ دنیا میں کوئی بھی ملک تنہا ترقی، امن اور خوشحالی حاصل نہیں کر سکتا۔ نریندر مودی نے یہاں چوتھی بمسٹیك کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں اپنی تقریر میں کہا کہہمیں ایک ساتھ چلنا ہے۔ ہم سب ترقی پذیر ممالک ہیں اور امن و ترقی چاہتے ہیں لیکن آج کی دنیا میں یہ تنہا حاصل نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ رابطے کو وسیع دائرے میں دیکھا جانا چاہئے - ڈیجیٹل سے کاروبار اور سڑک تک اس کے دائرے میں آنا چاہئے۔ اس تناظر میں انہوں نے کہا کہ بمسٹیك ساحلی جہاز رانی معاہدے اور بمسٹیك موٹر گاڑی معاہدے کو عملی جامہ پہنائے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان بمسٹیك ممالک کی ترقی، امن اور خوشحالی کے تئیں پابند ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -’’تبادلہ کرو یاطلاق دلاؤ‘‘ٹیچروں کا مہاراشٹر حکومت سے مطالبہ

شیئر: