Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین گیمز:چین نے سونے کے تمغوں کی سنچری مکمل کر لی

 
جکارتہ: چین نے انڈونیشیا میں جاری اٹھارہویں ایشین گیمز میں سونے کی تمغوں کی سنچری مکمل کر لی، چین مجموعی طور پر 242 تمغوں کے ساتھ میڈلز ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔ انڈونیشیا میں جاری میگا گیمز میں چینی ایتھلیٹس مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں مکمل طور پر چھائے ہوئے ہیں، چین گیمز میں 100سے زیادہ سونے کے تمغے جیتنے والا پہلا ملک بن گیا ہے اس نے اب تک 112سونے کے تمغے جیتے ہیں77چاندی اور 53کانسی کے تمغوں کے ساتھ کل242تمغے حاصل کر لئے ہیں۔چین نے سوئمنگ ایونٹس میں 19 طلائی، 17 چاندی اور 14 کانسی کے حاصل کئے۔ ایتھلیٹکس میں 11 طلائی، 9 چاندی اور 8 کانسی، ووشو میں 10 طلائی اور 2 چاندی، روئنگ میں 9 طلائی اور ایک چاندی، آرٹسٹک جمناسٹکس میں 8 طلائی 5 چاندی اور 5 کانسی ملے۔ شوٹنگ میں8 طلائی، 5 چاندی اور 2 کانسی، ڈائیونگ میں 4 طلائی، فینسنگ میں 3 طلائی، 6 چاندی اور 2 کانسی، بیڈمنٹن میں 3 طلائی، ایک چاندی اور 2 کانسی کے تمغے حاصل کئے۔ جاپان تمغوں کی دوڑ میں دوسرے نمبر پر ہے ۔سونے کے 60، چاندی کے 49اور کانسی کے 66تمغوں کے ساتھ 175 تمغے جاپان نے حاصل کر لئے ہیں۔ تیسرے نمبر پر رہنے والے ملک جنوبی کوریا ہے جس نے 141تمغے حاصل کئے ہیں ۔جس میں سونے کے 39،چاندی کے 46اور کانسی کے 56تمغے شامل ہیں۔میزبان ملک انڈونیشیا کا نمبر اس دوڑ میں چوتھا ہے۔انڈونیشیا نے اب تک 90تمغے حاصل کئے ہیں جس میںسونے کے 30، چاندی کے 23اور کانسی کے 37تمغے شامل ہیں۔

شیئر: