Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیا کرکٹ کپ: لاہور کیمپ کیلئے 18 کھلاڑیوں کا اعلان

 
  لاہور:قومی سلیکشن کمیٹی نے ایشیا کرکٹ کپ کے لیے لگائے جانے والے ٹریننگ کیمپ میں شامل ہونے والے 18 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ اظہرعلی ان ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔انضمام الحق کی زیر سربراہی سلیکشن کمیٹی نے کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے مشاورت کے بعد ایونٹ کے لیے لگائے جانےوالے کیمپ کے لیے 18کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ہفت روزہ کیمپ 3ستمبر سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا اور 10ستمبر تک جاری رہے گا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی ایشیا کپ کے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہے جبکہ حیران کن طور پر شان مسعود کو فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ عرصہ سے انجری کا شکار عماد وسیم فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ایشیا کپ کے ٹریننگ کیمپ کے لیے اعلان کردہ کھلاڑیوں کی فہرست میں کپتان سرفراز احمد، شان مسعود، امام الحق، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، حارث سہیل، آصف علی، بابر اعظم، شاداب خان، محمد نواز، عماد وسیم، حسن علی، عثمان خان شنواری، محمد عامر، جنید خان، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔ایشیا کپ کا آغاز متحدہ عرب امارات میں 15ستمبر سے ہو گا جہاں ایونٹ میں پاکستان اور ہندکی ٹیمیں 19ستمبر کو مدمقابل ہوں گی۔

شیئر: