Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

200سوالوں کے جواب چٹکیوں میں

بنگلور۔۔۔۔17سالہ پربھ چندر ساگر 2ستمبر کو اپنی یادداشت کا کمال دکھائیں گے۔ وہ بنگلور و کے پیلس گراؤنڈ میں 200سوالوں کے جوابات صحیح طور پر دینے کا مظاہرہ کرینگے۔ان کی غیر معمولی یادداشت کا کوئی مقابلہ نہیں۔ پربھ چندر نے2014ء میں ممبئی میں اپنی غیرمعمولی ذہانت کا مظاہرہ کیا تھا۔ خاص بات یہ ہے کہ وہ 8ویں کلاس تک تعلیم حاصل کرنے کے بعدبھکشوؤں کی صف میں شامل ہوگئے۔  چندر ساگر بتاتے ہیں کہ سخت ریاضت کے بعد پرسکون ذہن تیار ہوتا ہے۔وہ سرسوتی ریسرچ فاؤنڈیشن کے ذریعے یادداشت کو مضبوط بنانے کیلئے 35ہزار بچوں کو تربیت دے رہے ہیں۔احمد آباد کے رہنے والے نیورولوجسٹ ڈاکٹر سدھیر شاکہتے ہیں کہ مضبوط ذہن تیار کرنا انتہائی مشکل کام ہے۔جسلوک اسپتال میں نیورولوجسٹ شعبہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پریش دوشی نے فاؤنڈیشن کے 104بچوں کی مضبوط ذہانت کے بارے میں تحقیق کی تو پتہ چلا کہ مسلسل مشق کی وجہ سے بچوں کی یادداشت میں اضافہ ہوا۔
مزید پڑھیں:- - - -حج سبسڈی ختم ہونے پر بھی سفر حج مہنگا نہیں ہوا، نقوی

شیئر: