Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں پہلی مرتبہ قبطی مسیحی خاتون کی گورنر کے عہدے پر تقرری

قاہرہ۔۔۔مصرکے صدرعبدالفتاح السیسی نے پہلی مرتبہ ایک قبطی عیسائی خاتون منال عواد میخائل کو ایک صوبے کا گورنرمقرر کیا ہے اور اس خاتون سمیت مختلف صوبائی گورنروں سے ان کے عہدے کا حلف لیا ۔ صدرالسیسی نے منال عواد میخائل کو صوبہ دمیاط کی نئی گورنر مقرر کیا ہے۔اس سے پہلے وہ صوبہ جیزہ کے گورنر کی نائب کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔قبطی عیسائی مصرکی کل آبادی قریباً 10 کروڑ کا 10 فی صد ہیں اوروہ ایک طویل عرصے سے امتیازی سلوک کی شکایت کرتے چلے آرہے ہیں۔

شیئر: