Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جماعت اسلامی کے دیرینہ اور وفادار رکن ڈاکٹر عبدالحق کا انتقال

”ہمارے محسن تھے“، ڈاکٹر حسین پراچہ او رفرید پراچہ کا خراج عقیدت
مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی) جماعت اسلامی کے دیرینہ اور وفادار رکن حافظ ڈاکٹر عبدالحق کا جمعہ کو حیدرآباد سندھ پاکستان میں 85برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ وہ مولانا مودودی کے خاص تربیت یافتہ اور سعودی وزارت صحت طائف سے منسلک تھے۔ حال ہی میں حیدرآباد سندھ اپنی بیٹی کے یہاں منتقل ہوگئے تھے۔ جماعت کے نائب امیر ڈاکٹر فرید پراچہ اور معروف دانشور ڈاکٹر حسین احمد پراچہ نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حافظ عبدالحق مہربان ، شفیق بزرگ ، رہنما اور استاد تھے۔ طائف اور مکہ مکرمہ میں بے شمار پاکستانی ان کی رحلت پر اپنی زندگی میں خلا محسوس کریں گے۔ ڈاکٹر حسین پراچہ نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالحق کی حیثیت برگد کے اس درخت جیسی تھی جس کے سائے تلے نہ جانے کتنے لوگ آتے جاتے رہتے ہیں۔ مکہ مکرمہ سے متوفی کے داماد نسبتی چوہدری غلام رسول ، سید شہاب الدین، اسلم بابو حافظ، انجینیئر احتشام احمد، یاسین خان کشمیری، محمد سلطان محمود، ڈاکٹرعامر شہزاد اور شعیب قدیر نے مغفر ت و درجات کی بلندی اور قارئین سے انکے لئے دعاﺅںکی درخواست کی۔ 

شیئر: