Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

18قیراط سونے کی لگژری کار لیمبرگینی پاکستان پہنچ گئی

 اسلام آباد.... سونے کی لگژری کار لیمبرگینی ایونٹیڈر پاکستان پہنچ گئی۔لیمبرگینی ایونٹیڈر (ایس کے ایم کے ایڈیشن) لگژری گاڑی 3 روز قبل برطانیہ سے دبئی درآمد کی گئی تھی ،جو اب اسلام آباد پہنچی ہے۔یہ گاڑی 18 قیراط سونے سے بنائی گئی ہے جس کی قیمت 18 کروڑ روپے ہے۔ گاڑی کے مالک کا تعلق اسلام آبادسے ہے، جنہوں نے اس کی درآمد کےلئے حکومت پاکستان کو 10کروڑ روپے سے زائد ڈیوٹی اور ٹیکسز ادا کئے۔کسٹمز حکام کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ چمچماتی نئی لگژری گاڑی کو پاکستان لانے کے لیے کسٹم ڈیوٹی، ریگولیٹری ڈیوٹی اور 2 فیصد دیگر ٹیکس کی ادائیگی کی گئی ہے۔
 
 
 

شیئر: