Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین گیمز:جاپان پہلی مرتبہ ہاکی چیمپیئن بن گیا

 
لاہور:ایشین گیمز کے ہاکی فائنل میں انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد جاپان نے پہلی بار ایشین چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔ ملائیشیا کو پینلٹی شوٹ آوٹ پر 1-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایشین گیمز ہاکی کے فائنل میں جاپان نے ملائیشیا کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دے کر سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔ جاپان اور ملائیشیا کے درمیان میچ مقررہ وقت تک 6-6 گول سے برابر رہا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آوٹ پر کیا گیا۔ پینلٹی اسٹروکس پر جاپان نے ملائیشیا کو 1-3سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا جبکہ ملائیشیا کے حصے میں چاندی کا تمغہ آیا۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع تھا جب ملائیشیا اور جاپان کی ہاکی ٹیمیں کئی مرتبہ کی اولمپک، ورلڈ اور ایشین چیمپیئن ہند اور پاکستان کو اپ سیٹ شکست دے کر  ایشین ہاکی کے فائنل میں پہنچی تھیں۔ 

شیئر: