Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرینوں اور گھروں میں لوٹ مار کرنیوالا گروہ گرفتار

جبل پور۔۔۔۔۔ مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ٹرینوں اور گھروں میں چوری کرنے والے گروہ کے 4 افراد کو گرفتار کرلئے گئے۔پولیس ذرائع نے  بتایا کہ گورکھپور علاقہ میں واقع منڈوا بستی میں ٹرینوں اور گھروں میں چوری کی وارداتیں انجام دینے والے سلمان، دیپک ریکوار، آدیش راج پوت اور دیپک چودہری کو گرفتار کیا گیا جو عمر کے دوسرے اور تیسرے عشرے میں تھے۔ان کے قبضےسے متعدد موبائل، سونے چاندی کے زیورات،قیمتی اشیاء اورتقریباً ڈھائی لاکھ روپے نقد برآمد کئے گئے۔پولیس نے ان کے خلاف رپورٹ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -بریلی اسپتال میں 27افراد کی پر اسرار موت

شیئر: