ہندوستانی حجاج کے قافلے اتوار سے مدینہ منورہ جانے لگے ہیں، ہندوستانی میڈیا سیکشن
مکہ مکرمہ(محمد عامل عثمانی) ہندوستانی میڈیا سیکشن نے واضح کیا ہے کہ فی الوقت مکہ مکرمہ میں ہندوستان کے 10798حاجی موجود ہیں جبکہ 82پروازوں کے ذریعے 21779وطن واپس جاچکے ہیں۔ ہندوستانی حجاج کے قافلے اتوار سے مدینہ منورہ جانے لگے ہیں۔ واضح رہے کہ سیاحتی کمپنیو ںکے توسط سے آنے اور جانے والے حجاج کا کوئی ریکارڈ حج مشن کے پاس نہیں ہوتا۔ انڈین حج مشن کا کہناہے کہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعے 46323حاجی آئے تھے۔ اس وقت تک 118ہندوستانی حاجیو ںکا انتقال ہوچکا ہے۔