’مدنی گلاب‘ جسے لوگ تحفے کے طور پر بھی لے جاتے ہیں
’مدنی گلاب‘ جسے لوگ تحفے کے طور پر بھی لے جاتے ہیں
منگل 15 جولائی 2025 20:19
سعودی شہری گزشتہ 2 دہائیوں سے گلاب کی کاشت کررہے ہیں(فوٹو: ایس پی اے)
مدینہ منورہ میں سعودی شہری گزشتہ 2 دہائیوں سے گلاب کی کاشت کررہے ہیں، ان کا کہنا ہے ’گلاب کی خوشبو ہمیشہ سے پسندیدہ رہی تھی، ابتدا میں شوقیہ گلاب اگائے جواب کاروبار بن گیا۔ّ
عاجل نیوز کے مطابق مدینہ منورہ میں مقیم سعودی شہری عیاد الاحمدی نے العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’ذاتی باغ کا آغاز 2004 میں کیا تھا اس وقت شوقیہ گلاب کے پودے لگایا کرتا تھا کچھ دنوں بعد باقاعدہ نرسری بنا لی جو اب ایک فارم کی شکل اختیار کرچکی ہے۔‘
مدینہ منورہ میں سارا سال گلاب کی کاشت کی جاتی ہے (فوٹو: سکرین گریب)
عیاد الاحمدی کا مزید کہنا تھا’ مدینہ منورہ میں اس وقت سارا سال گلاب کی کاشت کی جاتی ہے یہاں پیدا ہونے والا گلاب پورے ملک میں مشہور ہے جسے ’مدنی گلاب ‘ کہا جاتا ہے۔‘
’مدنی گلاب‘ مختلف شہروں میں لوگ تحفے کے طور پر بھی لے جاتے ہیں۔ اس کی پتیوں سے خوش ذائقہ مشروب بھی تیار کیے جاتے ہیں۔