ریاض ...سعودی دفتر خارجہ نے ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں ریلوے اسٹیشن پر خنجر زنی کے واقعہ کی مذمت کردی۔ سعودی عہدیدار نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ ہماری آرزو ہے کہ زخمی جلد از جلد صحتیاب ہوجائیں۔ سعودی عرب ہر طرح کی انتہا پسندی ، دہشتگردی اور تشدد کو پوری قوت سے مسترد کرتا ہے۔ ہالینڈ کی پولیس نے اعلان کیا تھا کہ حملہ آور نے 2افراد پر دھار دار آلے سے حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا ۔ حملہ آور 19سالہ افغان نوجوان بتایا جارہا ہے۔ اس نے دہشتگردی کے جذبے سے واردات کی تھی۔