پاکستان کے نوجوان کوہ پیما علی محمد سدپارہ کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع سکردو کے علاقے سدپارہ سے ہے۔ وہ پاکستان کے ان کم عمر ترین کوہ پیماؤں میں شامل ہیں جنہوں نے نہ صرف کے ٹو بلکہ گاشر برم ون اور گاشر برم ٹو کو بھی بغیر سپلیمنٹری آکسیجن کے سر کیا ہے۔ صالح سفیر عباسی کی ڈیجیٹل رپورٹ