Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلسل 10ویں دن پٹرول کی قیمت میں اضافہ

نئی دہلی۔۔۔۔پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں آج 10ویں روز بھی تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تیل کمپنیوں نے قومی دارالحکومت دہلی میں رات گئے پٹرول کی قیمت میں 31پیسہ فی لیٹر اور ڈیز کی قیمت میں 29پیسے فی لیٹر اضافہ کیا۔اس کے ساتھ ہی دہلی میں پٹرول کی قیمت 79روپے 15پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 71روپے 15پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ممبئی میں پٹرول 86روپے 56پیسے  فی لیٹر، ڈیز ل75روپے 54پیسے فی لیٹر ہوگیا۔تیل کمپنیوں نے کل کے مقابلے میں آج ڈیزل میں 42پیسے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت میں 31پیسہ فی لیٹر اضافہ کیا۔کولکتہ میں پٹرول کی قیمت میں 30پیسہ اور ڈیزل کی قیمت میں 39پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا اور شہر میں پٹرول کی قیمت 82 روپے 06پیسہ اور ڈیزل کی قیمت 74روپے فی لیٹر پہنچ گئی۔واضح ہو کہ پٹرول کی قیمتوں میںمسلسل اضافے سے مہنگائی بڑھے گی۔ اپوزیشن نے مودی حکومت پر سخت تنقید کی۔ رندیپ سرجے والا نے کہا کہ ملک کے عوام ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کیلئے مودی سرکار کو کبھی معاف نہیں کرینگے اور آئندہ انتخابات میں اس کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔
مزید پڑھیں:- - - -ٹرینوں اور گھروں میں لوٹ مار کرنیوالا گروہ گرفتار

شیئر: