Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گئو رکشکوں کو غنڈہ گردی مہنگی پڑگئی

کانپور۔۔۔۔ گئو رکشک کے نام پر ملک دشمن عناصر اور شرپسندوں کی سرگرمیاں دن بہ دن بڑھتی جارہی ہیں۔ یہ گئو رکشک مویشی کے تاجر اور مویشی پروری کیلئے لے جانے والے گائے بھینس کے مالکوں کو تشددکا نشانہ بنانے سے باز نہیں آرہے۔ کانپور میں بھینس کے تاجر عباس کو گئورکشکوں نے زدوکوب کیا،بعد ازاں گاؤں والوں نے مبینہ گئو رکشکوں کی دھنائی کردی اور پولیس اسٹیشن پہنچادیا۔ پولیس نے گئو رکشکوں کو بچانے کے لئے فریقین میں مفاہمت کرائی تاہم اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔مہاراج پور تھانہ علاقہ میں واقع قومی شاہراہ سے ہاتھی پور گاؤں کے رہائشی عباس بھینسیں خرید کر ڈی سی ایم گاڑی سے آ رہا تھاکہ راستے میں4گئو رکشکوں نے اسے روک کر 10 ہزار روپے لج مطالبہ کیا۔انکار کرنے پرعباس کو چاروں حملہ آوروں نے پیٹنا شروع کر دیا۔ وہاں موجود گاؤں والے یہ ماجرا دیکھ کرعباس کی مدد کیلئے آگئے اور جم کر لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹتے ہوئے چاروں ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے فریقین کے4،4 لوگوں کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمان کی شناخت وکی، روی، آشیش اور دیواکر کے طور پر ہوئی ہے۔ اس معاملہ میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں پولیس اہلکار برجیش کو معطل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -ممتا بنر جی نے بنگال ٹائیگر کے بچوں کا کیا نام رکھا؟

شیئر: