Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میرے بابا کو اسپتال جلد لے چلیں،اسٹیشن پربیٹی کی فریاد

گریٹر نوئیڈا۔۔۔ٹرین میں ہارٹ اٹیک ہونے کے بعد بروقت طبی امداد نہ ملنے پر مسافر موت کے منہ میں چلا گیا۔رانچی (جھارکھنڈ ) کے رہنے والے شیو وچن اہل خانہ کے ہمراہ دہلی کے آنند ویہار ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہونے والی ہٹیاآنند ویہار ایکسپریس میں سوار ہوئے۔ ٹرین جب غازی آباد سے گزررہی تھی تو اسی دوران شیو کو زبردست دل کا دورہ پڑا۔ بیٹی نے ٹی ٹی کے ذریعے ریلوے کنٹرول روم کو اطلاع دی۔ دادری ریلوے اسٹیشن پر ایمرجنسی نافذ کرکے مریض کوٹرین سے اتارا گیا۔ ’’اڑان‘‘این جی او کے کارکنان موقع پر پہنچ گئے۔این جی ایووالے ایک ڈاکٹر سے فون پر مشورہ کرکے شیو وچن کو بچانے کی کوشش کرتے رہے ۔شیو کی بیٹی اسٹیشن پر لوگوں سے کہتی رہی میرے بابا کوجلد اسپتال لے چلیں اورایمبولینس 40منٹ بعد پہنچی۔اطلاع ملتے ہی نائب وزیر اعلیٰ شیو پرساد موریہ، پولیس اور انتظامیہ کے افسران بھی وہاں پہنچے تاہم مریض جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔دادری ریلوے اسٹیشن کے سربراہ ایم ایس مینا نے بتایا کہ صرف راجدھانی ایکسپریس میں ہی علاج و معالجے کی سہولت مہیا ہے۔ دیگر ٹرینوں میں مریض کی حالت نازک ہونے پر گارڈ یا ٹی ٹی کو اطلاع دیکر علاج و معالجہ کی سہولتیں حاصل کی جاسکتی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - -  -اسکوٹی چلانے کے مطالبہ پر اہلیہ کا قتل

شیئر: