Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انجینیئرخالد جاوید کی رہائش پر 72 ویں جشن آزادی پاکستان کی تقریب

 نو منتخب وزیر اعظم محصور پاکستانیوں کا مسئلہ ہنگامی بنیادوں پر حل کریں، مقررین
کمیونٹی ڈیسک ۔ جدہ
    پاکستانی کمیونٹی جدہ کی دینی اور سماجی حلقوں کی مقبول شخصیت انجینیئر خالد جاوید نے اپنی رہائش پر پاکستان کے قیام کی 72ویں  یوم آزادی کے حوالے سے مختصر مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس کے مہمان خصوصی سابق سعودی سفارت کار ، جنوبی ایشاء امور کے ماہر اور معروف کالم نگار ڈاکٹر علی الغامدی تھے جبکہ صدارت پاکستان ریپٹریشن کونسل (پی آر سی) کے ڈپٹی کنوینراورعالمی اردو مرکز کے جنرل سیکریٹری حامد الاسلام خان نے کی۔
    میزبان نے آیات ربانی کی تلاوت کے بعد مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہاالحمدللہ میں کئی فلاحی تنظیموں سے منسلک ہوں اور میں اپنے علم و تجربے کو اپنے ملک کیلئے استعمال کرنے کا خواہش مند ہوں۔
    معروف نعت خواں شیخ خلیل نے بارگاہ رسالت مآب میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ تقریب میں عالمی اردو مرکز کے صدر اطہر نفیس عباسی،کمیونٹی کے سرگرم رکن محمد آغا اکرم ، سماجی رابطہ کمیٹی کے صدر شمس الدین الطاف، میڈیا کے نمائندے اور دیگر افراد شامل تھے۔
     ڈاکٹرعلی احمد الغامدی نے اپنے صدارتی خطاب میں پاکستانیوں کے جذبہ ملی کی تعریف کی اور انھیں یوم الوطنی کی مبارکباد دی۔انہوں نے بنگلادیش میں محصور محب وطن پاکستانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جو کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے کے باوجود پاکستان کا پرچم بلند کئے ہوئے ہیں۔
     حامد الاسلام نے یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نو منتخب وزیر اعظم عمران خان سے امید ہے کہ وہ وطن کیلئے بہتر ی کے اقدامات کریں گے۔ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انکو کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔انھوں نے عمران خان سے اپیل کی کہ وہ محصورین اور کشمیریوں کے مسئلے پر فوری توجہ دیں۔ممتاز شاعراطہر نفیس عباسی نے یوم آزادی کے حوالے سے اپنا منظوم کلام پیش کیا۔ محمد امانت اللہ نے فکاھیہ کالم پیش کیا ۔آخر میں یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا ۔
    تقریب کی نظامت کے فرائض سید مسرت خلیل نے سر انجام دیئے۔
مزید پڑھیں:- - -- -نون لیگ کو دیوار سے لگانے کی جو کوشش کی گئی اس کی مثال نہیں ملتی ، فیصل قیوم ملک

شیئر: