Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ہیومن ریسورسز‘ ایپلی کیشن سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 5 ملین سے زیادہ

ایپ کے ذریعے وزارت سے متعلق 52 مختلف خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ (فوٹو سبق)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبور کی ڈیجیٹل ایپلی کیشن ’ہیومن ریسورسز‘ کی مختلف سروسز سے مستفید ہونے والوں کی تعداد 5 ملین سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ یومیہ ایک لاکھ 30 ہزار سے  زیادہ افراد اس ایپ سے استفادہ کررہے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت  کا کہنا ہے اب تک 70 ملین ڈیجیٹل کارڈز جاری کیے جاچکے اور ایپ کے ذریعے وزارت سے متعلق 52 مختلف خدمات فراہم کی جارہی ہیں جو سعودی عرب میں ڈیجیٹل رحجان، اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت، لیبر مارکیٹ اور سرکاری اداروں کے استحکام میں وزارت کے کردار کو ظاہر کرتی ہے۔
 یہ ایپ کاروباری اداروں اور ملازمین دونوں کے لیے جامع سہولت فراہم کرتی ہے جس کے ذریعے ملازمت کے معاہدوں کی الیکٹرانک توثیق، اجرتوں کے تحفظ کی فائلز کی اپ لوڈنگ، تنخواہوں کی ڈیجیٹل منتقلی، فوری پیشہ ورانہ ویزوں کی درخواست، غیرملکی کارکنوں کی خدمات کی منتقلی اور اختتامی سروس کیلکولیٹر جیسی سہولتیں شامل ہیں۔
وزارت کے مطابق یہ ایپ کاروباری اداروں اور ملازمین دونوں کے لیے جامع سہولت فراہم کرتی ہے، جس کے ذریعے ملازمت کے معاہدوں کی الیکٹرانک توثیق، اجرتوں کے تحفظ کی فائلز کی اپ لوڈنگ، تنخواہوں کی ڈیجیٹل منتقلی، فوری پیشہ ورانہ ویزوں کی درخواست، غیر ملکی کارکنوں کی خدمات کی منتقلی اور اختتامی سروس کیلکولیٹرکی خدمات شامل ہیں۔
 اس ایپلی کیشن میں مزید کئی اہم خدمات بھی دستیاب ہیں جن میں سوشل سیکیورٹی میں رجسٹریشن، معذوری کی تشخیص و مالی معاونت، کوآپریٹو سوسائٹیوں کا قیام، گھریلو تشدد کی اطلاع دینے کے محففوظ ذرائع، اس کے علاوہ خواتین، نوجوان، بزرگوں اور ریٹائرڈ افراد کے لیے مخصوص سہولتیں شامل ہیں۔
یہ ایپلی کیشن پبلک سیکٹر کے ملازمین کو ان کی ملازمت سے متعلق ڈیٹا تک رسائی، ریٹائرمنٹ سے متعلق سٹیٹمنٹ حاصل کرنا اور اپنی حیثیت جاننے کی سہولت دیتی ہے۔
سرکاری ادارے بھی اس کے ذریعے  ملازمتوں کے ڈیٹا کی جانچ اور اپنی ضروریات کا اندراج کرسکتے ہیں جو ادارہ جاتی کارکردگی کو بہتر بنانے اور کاغذی کارروائی کو کم کرنے میں معاون ہیں۔

 

شیئر: