سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو چاڈ کے ہم منصب ڈاکٹرعبداللہ صابر فاضل نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں قائم مقام سعودی نائب وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن محمد بن عیاف نے ریاض میں چین کے سفیر چانگ ہوا کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔