Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احباب مکہ پاکستانی گروپ کا تعزیتی اجلاس، ڈاکٹر عبدالحق کو خراج عقیدت

حج والنٹیئرز گروپ کے گمنام سپاہی اور پاکستانی ڈاکٹروں کے قافلہ سالاروں میں تھے
مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی) احباب مکہ پاکستانی گروپ نے تعزیتی اجلاس منعقد کرکے ڈاکٹر حافظ عبدالحق کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ظہیر الدین ہاشمی نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالحق مملکت میں قافلہ سالار پاکستانی ڈاکٹروں میں نمایاں شخصیت کے مالک تھے۔ چھٹے عشرے میں جو پاکستانی ڈاکٹر مملکت آئے تھے وہ ہر لحاظ سے پاکستان کے سفیر تھے۔ حج والنٹیئرز گروپ کے گمنام سپاہی بھی ڈاکٹرعبدالحق تھے۔ ان جیسے مخلص افراد شاذو نادر ہی پیدا ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالحق کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ڈاکٹر ندیم اعجاز، چوہدری الطاف حسین، راجہ پرویز احمد، انجینیئر محمد صفدر ، محمد سعید اعوان، عاصم شاہ ، حافظ امجد، محمود اعوان ، ملک اللہ بخش کلیار، ثقیب قدیر، سمیر صغیر ناز،غلام مصطفی خشک، ڈاکٹر محمد عرفان، انور عظیم، طیب خورشید، طیب بلال مکی،زاہد شریف،سمیت متعدد شخصیات پہنچی ہوئی تھیں۔ انہوں نے ڈاکٹر عبدالحق کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی بھی دعا کی۔

شیئر: