Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کےلیے گولڈن ویزا پروگرام

سرمایہ کاروں کو پانچ یا دس برس کے قابل تجدید رہائشی پرمٹ دیے جائیں گے۔(فائل فوٹو)
سلطنت عمان نے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کےلیے گولڈن ویزا اور ڈیجیٹل ٹریڈ ریفارمز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ سرمایہ کاروں کو گولڈن ویزا پروگرام کے تحت طویل مدتی ریذیڈنسی آفر کی جائے گی۔
 سلطنت عمان نے31 اگست 2025 سے اس پروگرام کا آغاز کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ سرمایہ کاروں کو پانچ یا دس برس کے قابل تجدید رہائشی پرمٹ دیے جائیں گے۔
خبر رساں ایجنسوں کے مطابق یہ اقدام سرمایہ کاری اور تجارت میں ڈیجیٹل فارمیشن کو فروغ  دینے کی ایک وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے۔
وزارت تجارت، صنعت اور فروغ سرمایہ کاری  کے ڈائریکٹر جنرل مبارک الدوحانی نے بتایا گولڈن ویزا پروگرام اور اس کے ساتھ کی جانے والی اصلاحات کا مقصد سرمایہ کاروں کو طویل مدتی استحکام اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے تجارتی ریکارڈ کی الیکڑانک منتقلی کو مکمل طور پر ڈیجیٹل تجارتی ماحول کی طرف ایک قدم قرار دیا اور کہا کہ یہ بزنس کے لیے وقت اور لاگت میں کمی کے ساتھ شفافیت کو بہتر بناتا ہے۔
عمان کا گولڈن ویزا پروگرام خلیجی ہمسایوں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں جاری اس طرح کے پروگراموں کی پیروی کرتا ہے جس کا مقصد غیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے۔

 

شیئر: