Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی سی بی کے نئے چیئرمین کا انتخاب آج ہوگا

 
  لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کے انتخاب کیلئے گورننگ بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔ یہ اجلاس لاہور میں طلب کرلیا گیا ہے۔ پی سی بی الیکشن کمیشن کے چیئرمین جسٹس (ر) افضل حیدر اور ڈپٹی کمشنر احمد شہزاد رانا چیئرمین کا انتخاب کرائیں گے۔شیڈول کے مطابق 11 بجے کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے اور اعتراضات کے بعد دن ایک بجے حتمی فہرست لگائی جائے گی اور ڈیڑھ بجے انتخابی عمل شروع ہو گا۔ عمران خان کے وزارت عظمی کا حلف اٹھانے کے بعد نجم سیٹھی چیئرمین کے عہدے سے الگ ہوگئے تھے جبکہ ایک ممبر عارف اعجاز نے بھی استعفیٰ دیدیا تھا۔ ان دونوں کی جگہ کرکٹ کے پیٹرن انچیف عمران خان نے احسان مانی اور اسد علی خان کو نامزد کیا ہے۔

شیئر: