Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرنیچر کے شعبے میں 11فیصد اضافے کا امکان

ابہا... ریسرچ اینڈ مارکیٹ ویب سائٹ نے ایک رپورٹ جاری کرکے توقع ظاہر کی ہے کہ 2020تک سعودی عرب میں فرنیچر کے شعبے میں 11فیصد شرح نمو ہوجائیگی۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں فرنیچر کی صنعت کہاں کھڑی ہوئی ہے اور کس انداز سے آگے بڑھ رہی ہے۔ ہمہ جہتی تجزیہ کرتے ہوئے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس شعبے میں روزگار کے کیا امکانات ہیں۔ مملکت میں گھریلو فرنیچر کا حجم دیگر شعبوں کے فرنیچر کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مکانات میں مسلسل اضافے، مکانات کی بڑھتی ہوئی طلب اور حکومت کی جانب سے بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے والی اسکیموں کے باعث فرنیچر کی صنعت ترقی کریگی۔
 

شیئر: