Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی حکومت کا تختہ الٹنے کے تحریک کار مقامی شہری پر مقدمہ شروع

ریاض.... یہاں فوجداری کی عدالت نے حکومت کا تختہ الٹنے او رنظام خلافت لانے کے علمبردار سعودی شہری پر فرد جرم عائد کردی۔ اس پر 37الزام عائد کئے گئے ہیں۔ مقدمے کی سماعت شروع کردی گئی۔ نمایاں ترین اقدام یہ ہے کہ مقامی شہری نے وطن عزیز کے امن و امان کو متزلزل کرنے ، معاشرے کو حکام کے خلاف بھڑکانے الاخون کا ایجنڈا نافذ کرنے ، سعودی حکومت کا تختہ الٹ کر مملکت سمیت پوری عرب دنیا میں نظام خلافت نافذ کرنے، قیدیوں کو جیلوں سے آزاد کرانے کے مطالبے ، عرب ممالک میں داخلی انقلابات برپا کرنے اور یوسف القرضاوی کی زیر قیادت تمام عوام کو جمع کرنے کی تحریک چلانے جیسے الزامات لگائے گئے ہیں۔

شیئر: