Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام کی صورت حال پر روس، ترکی اور ایران سربراہ اجلاس

ماسکو۔۔۔شام کے معاملے پر بات چیت کے لیے ترکی، ایران اور روس کا سربراہ اجلاس 7 ستمبر تہران میں ہوگا۔ اجلاس میں ترک صدر طیب ایردوآن، روس کے ولادی میر پوٹین اور ان کے ایرانی ہم منصب حسن روحانی شرکت کریں گے۔ماسکو کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر پوٹین آئندہ جْمعہ کو تہران پہنچیں گے جہاں وہ اپنے ترک منصب رجب اردگان کے حسن روحانی کے ساتھ شام میں جاری کشیدگی پر بات چیت کریں گے۔خیال رہے کہ تینوں ممالک شام میں جاری کشیدگی کم کرنے کے لئے آستانہ مذاکرات کی سرپرستی کررہے ہیں۔ ایران، ترکی اور روس کی کوششوں سے شام کے بعض علاقوں میں’کشیدگی میں کمی‘ کے معاہدے کیے گئے۔

شیئر: