Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہمایوں کا مقبرہ اب ہر رات چاندنی میں نہائے گا

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی میں واقع ہمایوں کے مقبرے کی خوبصورتی کو چارچاند لگانے کیلئے خصوصی لائٹنگ کا بندوبست کیا گیا ہے۔اب مقبرے کا مرکزی گنبد رات کی تاریکی میں روشنی میں نہایا ہوا نظر آئے گا۔یہ گنبد سنگ مرمر سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کی اونچائی تقریباً100فٹ ہے۔ ایل ای ڈی کی روشنی میں گنبد رات میں چاند کی مانند چمکتا ہوا نظر آئے گا۔چاندنی رات میں گنبد کا نظارہ قابل دید اور پرکشش ہوگا۔مقبرے پر لائٹوں کا انتظام کرنے میں 3ماہ سے زائد وقت صرف ہوا۔لائٹوں کو عمارت سے 300فٹ کے فاصلے پر نصب کیا گیاہے۔ دن میں مقبرہ سیاحوں کو صاف نظر آتا ہے، اب یہ رات کی تاریکی میں بھی رنگ روڈ، بارا پولا روڈ اور نظام الدین پل سے گزرنے والوں کو دعوت نظارہ دیگا۔ہمایوں کا مقبرہ آرکیالوجی سروے آف انڈیا کے نگرانی میں ہے۔ یہ یونیسیف کے عالمی تاریخی عمارتو ں کی فہرست میں شامل ہے۔ لائٹنگ انتہائی مہارت سے کی گئی ہے تاکہ عمارت کی خصوصیت برقرار رہے اورکسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔
مزید پڑھیں:- - - - -سوشل میڈیا کو دشمن کے خلاف ہتھیار بنانا ہوگا،جنرل راوت

شیئر: