Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کے دوران خدمات کا اعتراف، دمام میں سونے کے زیور آج بھی عید کا مقبول تحفہ

عید الفطر کے موقع پر سونے کے زیورات اپنی مختلف اقسام اور ڈیزائنز کے ساتھ مشرقی ریجن کے بہت سے شہریوں کی جانب سے اپنے اہلِ خانہ کو دیے جانے والے مقبول ترین تحائف میں سے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ عمل رمضان المبارک کے دوران کی گئی محنت اور خدمات جیسے سحر اور افطار کی تیاری، گھر کا انتظام اور گھر میں روحانی ماحول قائم رکھنے اور خدمات کے اعتراف کی عکاسی کرتا ہے۔
سنار عبدالمنعم علی الصاغہ کے مطابق سونے کے زیورات کی خاص اہمیت یہ ہے کہ یہ خوبصورتی کے ساتھ ساتھ مالی تحفظ بھی فراہم کرتے ہیں۔ انہیں خاندانی تقریبات اور شادیوں میں پہنا جا سکتا ہے اور ضرورت پڑنے پر انہیں فروخت کر کے مالی فائدہ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سونے کے زیورات کو عموماً کیرٹ، کاریگری اور ڈیزائن کی بنیاد پر تقسیم کیا جاتا ہے۔
الصاغہ نے مزید کہا کہ مشرقی ریجن میں بہت سے خاندان نسل در نسل سنار کا پیشہ اپنائے ہوئے ہیں جو والدین سے بچوں کو منتقل ہوتا ہے۔ یہ روایت خاندانی ورثے کو محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ ایک مستحکم مالی ذریعہ بھی فراہم کرتی ہے، بالکل دیگر کاروباری پیشوں کی طرح۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ سعودی عرب سونے کی صنعت اور اس کی تیاری میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔

ان کے مطابق سونا ایک محفوظ طویل مدتی سرمایہ سمجھا جاتا ہے جس کی وجہ سے بہت سے شہری اسے صرف زیور کے طور پر نہیں بلکہ بچت اور مستقبل کے مالی تحفظ کے طور پر بھی خریدتے ہیں۔

شیئر: