Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک اور پاکستانی ہلاک

متحدہ عرب امارات میں 15 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں ایئر ڈیفنس سسٹم کا نشانہ بننے والے میزائل کے ملبہ سے ایک پاکستانی شہری جان سے گیا۔
منگل کو ابوظبی میڈیا آفس کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی ایک پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکام کی جانب سے واقعے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔
پوسٹ میں عوام کو ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں اورغیر مصدقہ معلومات یا افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔
خیال رہے کہ 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ایران کے بعد سے تہران مسلسل خلیجی ممالک پر حملے کر رہا ہے اور آٹھ مارچ کو بھی ایسے ہی واقعے میں ایک پاکستانی شہری ہلاک ہو گیا تھا۔ واقعے کے بعد دبئی میڈیا نے بتایا تھا کہ واقعہ ال بارشا میں پیش آیا۔
دبئی میڈیا آفس کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا تھا کہ ’حکام تصدیق کرتے ہیں کہ فضا میں حملہ روکنے کے دوران تباہ شدہ ملبہ ایک گاڑی پر گر گیا جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔‘
اس سے قبل 28 فروری کو مقامی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ابوظبی میں ایک پاکستانی شہری میزائل کا ملبہ گرنے سے ہلاک ہوا جبکہ ابوظبی میڈیا آفس نے واقعے میں پاکستانی اور نیپالی شہریوں سمیت چھ افراد کے زخمی ہونے کے اطلاع دی تھی۔
خطے میں کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر پاکستان نے خلیجی ممالک میں اپنے شہریوں سے محتاط رہنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور سرکاری ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی درخواست کی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں 15 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں۔ پاکستان نے ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کی مذمت کی ہے تاہم تہران کی جانب سے خلیجی ممالک کو نشانہ بنانے پر تنقید بھی کی ہے۔

شیئر: