Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیوں نے خارجی سیاحت پر 60ارب ریال خرچ کئے

ابہا...دبئی ایوان صنعت و تجارت نے انکشاف کیا ہے کہ خارجی سیاحت پر سب سے زیادہ مسلم ممالک خرچ کررہے ہیں۔ سعودی سیاحوں نے ایک سال کے دوران خارجی سیاحت پر 60ارب ریال خرچ کئے۔ 2017ءکے دوران مسلم سیاحوں نے مجموعی طور پر 66ارب ریال صرف کئے۔ عرب سیاح خارجی سیاحت پرخرچ کرنے والوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے 60.3ارب ریال خرچ کئے جبکہ دنیا بھر کے مسلم سیاحوں نے خارجی سیاحت پر 675ارب ریال صرف کئے۔ امارات کا نمبر پہلا ہے جس کے باشندوں نے 66ارب ریال اس مد میں لگائے۔ کویت کا نمبر تیسرا ہے جس نے 39ارب ریال صرف کئے۔ 
 

شیئر: