Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیک بیک کریں بغیر کسی غلطی کے ‎

اکثر خواتین کو بیکنگ کا بہت شوق ہوتا ہے اور خاص طور پر کیک بنانے میں خواتین زیادہ دلچسپی رکھتی ہیں ۔ لیکن یہ سارا شوق اس وقت جھاگ کی طرح بیٹھ جاتا ہے جب کیک پر کی گئی تمام محنت رائیگاں چلی جاتی ہے ۔ اور تمام تر کوشش کے باوجود بھی کیک اٹھتا نہیں ہے ۔ بیکنگ مہارت کا تقاضہ کرتی ہے چھوٹی چھوٹی غلطیاں تمام محنت پر پانی پھیر دیتی ہیں ۔ اگر آپ کو بھی کیک بناتے وقت اس مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو سب سے پہلے آپ  اپنے بیکنگ پاؤڈر کو چیک کریں ۔ پرانے بیکنگ پاؤڈر کا استعمال کیک کو خراب کر دیتا ہے ۔ اس کے لئے ہمیشہ بیکنگ پاؤڈر کا چھوٹا ٹن خریدیں تاکہ فوری استعمال ہو جائے ۔ اس کے علاوہ کیک کی ریسیپی میں اگر بیٹنگ کی ٹرم استعمال کی گئی ہو تو اس بیٹر کو بہت اچھی طرح بیٹ کرنا ہوتا ہے ۔ اگر اسے زیادہ بیٹ کر کے فلفی نہ کیا جائے تو کیک اٹھتا نہیں ۔ اس کے علاوہ اگر ریسیپی میں انڈوں کی سفیدی کے استعمال کا کہا گیا ہو تو زردی کا ایک قطرہ بھی نہیں ڈالنا چاہیے ۔ زردی ڈالنے کی صورت میں بھی کیک بیٹھ جاتا ہے ۔ اوون کا درجہ حرارت بھی اچھی بیکنگ کے لیے بے حد اہم ہوتا ہے ۔ اس لیے اوون کا درجہ حرارت چیک کرنے کے لیے تھرمامیٹر استعمال کریں ۔ اس کے علاوہ مستقل بنیاد پر بیکنگ کی مشق جاری رکھیں . یہ پریکٹس سے آتی ہے . اس لیے ایک آدھ  ناکامی سے نا امید نہ ہوں  اور کوشش جاری رکھیں . 
 

شیئر: