Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بسوں میں میٹرو کارڈ پر 10فیصد رعایت

نئی دہلی۔۔۔۔۔ڈی ٹی سی کلسٹربسوں میں کامن موبیلٹی کارڈ (ڈی ایم آر سی میٹرو کارڈ) سے سفر کرنے پرمسافروں کو 10فیصد کی رعایت حاصل ہوگی۔میٹرو کے طرز پر ڈی ٹی سی بسوں میں بھی اس اسکیم کے نفاذ کی تیاریا ںشروع کردی گئیں۔وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے کامن موبیلٹی کارڈ کے سلسلے میں ٹرانسپورٹ کے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ کی جس میں کامن کارڈ کے استعمال کو رائج کرنے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کو ایک ہفتے کے اندر اس سلسلے میں حتمی رپورٹ تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔ڈی ٹی سی اور کلسٹر اسکیم تمام 5500بسوں میں 24اگست سے نافذ کردیا گیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ ڈی ایم آر سی میٹرو کارڈ کے ڈی ٹی سی کلسٹر بسوں میں استعمال کرنے پر رعایت دینے کے بارے میں کابینہ نوٹ تیار کریگا، بعد ازاں کابینہ کے اجلاس میں اس پر مہر لگائی جائیگی۔ ڈی ٹی سی کے سبھی مراکز پر میٹرو کارڈ فراہم کئے جائیں گے۔ حکومت نے ڈی ایم آر سی میٹرو کار ڈکے ڈی ٹی سی کلسٹر بسوں میں استعمال کو فروغ دینے کیلئے بیداری مہم چلانے کی ہدایت دی۔
مزید پڑھیں:- - - -ماں بچی کو بس اسٹیشن پر چھوڑگئی؟

شیئر: