Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یادداشت بڑھانے والی غذائیں ‎

متوازن غذا کھا کر بے شمار بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے ۔ بھول جانے کی عادت اکثر افراد میں عام پائی جاتی ہے اور اگر یہ شدت اختیار کر لے تو بیماری بن جاتی ہے ۔ ماہرین کے مطابق اس بیماری پر اپنی غذائی عادات  اور  دن بھر کے معمولات میں تبدیلی لاکر قابو پایا جاسکتا ہے ۔ وٹامن ای سے بھرپور خوراک ، آ ئل ڈریسنگ والے سلاد ، خشک میوہ جات ، اناج اور پی نٹ بٹر دماغ کو تقویت دینے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔ الزائمر کے نتیجے میں دماغ کے خلیے کمزور پڑ جاتے ہیں جبکہ وٹامن ای ان خلیوں کی نشوونما اور پرورش کرتا ہے ۔ مچھلی میں اومیگا فیٹی ایسڈ کے ساتھ ساتھ ڈی ایچ اے نامی ایسڈ بھی پایا جاتا ہے جو دماغ میں موجود نیورونز کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے ۔ لیکن ایک بات ذہن میں رکھیں کہ مچھلی کھانے کے دوران سرخ گوشت اور پروٹین کے دیگر ذرائع سے پرہیز کیا جائے  ورنہ جسم میں فیٹس بڑھ جانے کا خطرہ بڑھ جائے گا ۔ گہرے سبز پتوں والی سبزیاں ، سورج مکھی کے بیج ، پی نٹ اور مونگ پھلی ، اسٹرابیری اور اناج جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ دماغ کی نشوونما اور بہتر کارکردگی کے لیے بہت اہم ہیں ۔ اور ان سب کے ساتھ ساتھ دماغ کی صحت کے لیے ورزش کی اہمیت بھی مسلمہ ہے ۔
 

شیئر: