Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کمزور ترکی جرمنی کے مفاد میں نہیں ،مرکل

برلن ۔۔۔جرمن چانسلر انجیلامرکل نے کہا ہے کہ ایک کمزور ترکی کسی بھی صورت میں جرمنی کے اسٹراٹیجک مفاد میں نہیں۔ ترک اورجرمن حکومتوں کے درمیان اِس وقت شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔ جرمن چانسلر نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹیلی ویژن آر ٹی ایل پر کیا۔ انجیلامیرکل کے مطابق اْن کی حکومت ترکی میں مضبوط اقتصادی ترقیاتی سرگرمیوں کی حامی ہے اور یہ واضح طور پر جرمنی کے حق میں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اْن کی حکومت کوئی ایسا اقدام نہیں کرے گی جس سے ترکی مزید کمزور ہو۔جرمن چانسلرکا یہ بیان ترک اقتصادی مشکلات کے تناظر میں ہے۔

شیئر: