Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں رواں برس مسلح جھڑپوں میں 2 لاکھ شہری بے گھر

اقوام متحدہ ۔۔۔اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ رواں برس افغانستان میں مسلح جھڑپوں کے سبب 2 لاکھ سے زیادہ شہری بے گھر ہوئے ۔ اقوام متحدہ کے کوآرڈینیشن دفتر برائے انسانی معاملات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس یکم جنوری سے 2 ستمبر تک  2 لاکھ 6 ہزار افغان شہری اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔یہ تعداد ایک ماہ قبل سامنے آنے والے اعداد وشمار کے مقابلے میں 44 ہزار زائد ہے۔ ان میں 30 ہزار وہ افغان شہری بھی شامل ہیں جو صوبہ غزنی میں اگست کے وسط میں ہونے والی لڑائی کی وجہ سے عارضی طور پر بے گھر ہوئے ۔

شیئر: