Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برازیل کے صدارتی امیدوارپر قاتلانہ حملہ

برازیلیہ۔۔۔ برازیل میں دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے صدرارتی امیدوار  جیر یولسونیرو گزشتہ روز چاقو کے حملے میں شدید زخمی ہو گئے۔ ملک کی جنوب مشرقی ریاست مناسکریس کے جزڈیفورا قصبے میں انتخابی مہم کے دوران  چاقو حملے سے شدید زخمی ہو گئے۔  حملے  سے  ان کے پیٹ اور چھاتی پر  گیرے زخم آئے ہیں۔صدارتی امیدوار کے بیٹے فلیویو بولسو نے اپنے والد کے زخموں کے شدید ترین  قراردیتے ہوئے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ 60 سالہ صدارتی امیدوار کے جگر اور پھیپھڑے شدید زخمی ہونے سے بڑی مقدار میں خون بہہ گیا ہے ۔

شیئر: