Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عاطف میاں کو ہٹانے کا فیصلہ مایوس کن ہے،جمائما

لندن ..وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل سے نکالنے کے فیصلے کو ناقابل یقین قرار دیا ہے۔ ٹوئٹر پر ردعمل میںانہوں نے کہا کہ نامور ماہر اقتصادیات کو عہدے سے ہٹانا انتہائی مایوس کن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے معروف ماہر اقتصادیات کا نام اقتصادی مشاورتی کونسل سے واپس لینے کا فیصلہ ان کے احمدی ہونے کی وجہ سے کیا حالانکہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے ایک احمدی کو وزیرخارجہ مقرر کیا تھا۔
مزید پڑھیں:عاطف میاں اقتصادی مشاورتی کونسل سے علیحدہ

شیئر: