Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفاری پارک میں بوڑھے شیر پر 9شیرنیوں کا حملہ

ویسٹ مڈلینڈ .... ویسٹ مڈلینڈ کے سفاری پارک میں 9شیرنیوں نے ایک شیر پر حملہ کردیا۔ وہ اسے ہلاک کرکے کھا جانا چاہتی تھیں۔ انہوں نے اس کے جسم پر اپنے دانت گاڑ دیئے۔ سفاری پارک کے کارکنوں نے آگ بجھانے والے آلے کی مدد سے ان شیرنوں کو بھگایا۔ تاہم شیر کے جسم سے خون بہتا رپا۔ جسکی انہوں نے مرہم پٹی کی۔ خیال ہے کہ یہ شیرنیاں بوڑھے شیر کو قتل کرنا چاہتی تھیں کیونکہ وہ اتنا زیادہ عمر کا ہوچکا تھا کہ چل بھی نہیں سکتا تھا۔ جنگل میں یہ شیرنیاں اپنے لیڈر کو اکثر و بیشتر قتل کردیتی ہیں کیونکہ یہ سمجھتی ہیں کہ شیر اب انکی قیادت کے لائق نہیں۔ ادھر واقعہ کی فلمبندی کرنے والے امریکی کا کہناتھا کہ خوراک کے معاملے پر تنازع کے بعد ان شیرنیوں نے بوڑھے شیرپر حملہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا 2دوسرے شیر بھی جائے واردات پر پہنچے اور انہوں نے کوئی مداخلت نہیں کی۔ فوری طور پر امدادی کارکنوں کی ٹیم بھی وہاں پہنچ گئی ان میں سے ایک جیپ سے ان پر آگ بجھانے والے آلے کی مدد سے گیس پھینکی گئی اور یوں شیرنیاں ڈر کر بھاگ گئیں۔

شیئر: