Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بورس جانسن کی اہلیہ نے طلاق مانگ لی

 لندن...سابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کی اہلیہ نے مبینہ بے وفائی پر شوہر سے طلاق مانگ لی۔ جانسن اور میرینا ویلر کی شادی جولائی سے مشکلات کا شکار تھی۔ دونوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ 25 برس کی شادی کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ الگ ہو جائیں۔بورس جانسن اور ان کی اہلیہ نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ وہ اس کے بعد مزید بیان جاری نہیں کریں گے۔برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بورس جانسن نے اس برس ویلنٹائن ڈے بھی اپنی نئی دوست کے ساتھ گزارا تھا۔قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ اگر بورس جانسن نے قیادت کی تو ٹوری پارٹی کے لیے اگلا الیکشن جیتنا مشکل ہو جائے گا۔

شیئر: