Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیڈین باکسر ورگاس سے مقابلے میں عامر خاں فیورٹ

 
  لندن:پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کولمبیئن نژاد کینیڈین باکسر سیمیوئل ورگاس کے درمیان انگلینڈ کے ارینا برمنگھم میں مقابلہ ہوگا جس میں عامر خان کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔یہ فائٹ عامر خان کی سال میں دوسری فائٹ ہے جبکہ اس سے قبل وہ اپریل میں کینیڈا کے فل لو گریکو کے مد مقابل آچکے ہیں جس میں انہوں نے اپنے حریف کو صرف 39 سیکنڈ میں ناک آوٹ کردیا تھا۔ اس فائٹ کا فاتح ویلٹر ویٹ ٹائٹل کی جانب پیش قدمی جاری رکھے گا۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کے کیریئر پر نظر ڈالی جائے تو وہ اپنی 36 فائٹس میں سے 32 میں کامیاب ہوچکے ہیں جبکہ انہیں 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔یاد رہے کہ 2016 ءمیں عامر خان کو میکسیکن باکسر کنیلو الواریز نے مڈل ویٹ مقابلے میں چھٹے ہی را ونڈ میں ناک آوٹ کردیا تھا۔اس شکست کے بعد سے تقریبا ً 2سال تک عامر خان باکسنگ رنگ سے دور رہے تاہم انہوں نے اپریل میں کینیڈین باکسر فل لو گریکو کے خلاف فائٹ سے کامیاب واپسی کی ۔سیمیوئل ورگاس کا کیریئر بھی کامیابی کی راہ پر گامزن ہے اور انہوں نے 34 فائٹس میں سے 29اپنے نام کی ہیں جبکہ انہیں 3میں شکست ہوئی اور 2 بے نتیجہ ختم ہوئیں۔ اس فائٹ میں جیت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ وہ اپنے مداحوں کیلئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔عامر خان کو مقابلے سے قبل وزن مقررہ حد تک لانے کیلئے جرابوں سمیت کچھ کپڑے بھی اتارنا پڑ گئے۔ میچ سے پہلے دونوں باکسرز کا وزن کیا گیا۔وزن کرنے کے دوران انتہائی دلچسپ صورتحال ا±س وقت پیدا ہوئی جب عامر خان کا وزن ویلٹر ویٹ کےلئے مقررہ حد 147پاونڈز سے صرف 2اونس زیادہ ہوگیا۔باکسر کو وزن حد میں لانے کیلئے اپنی جرابوں سمیت کچھ کپڑے اتارنے پڑے تو وزن مقررہ حد تک پہنچا ۔

شیئر: