Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب ورلڈ اکنامک فورم کے بین الاقوامی اجلاس کی میزبانی کرے گا

دو روزہ اجلاس 22 اور 23 اپریل 2026 کو جدہ میں منعقد ہوگا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب کی جانب سے ورلڈ اکنامک فورم کے زیراہتمام تعاون و ترقی کے حوالے سے 2 روزہ بین الاقوامی اجلاس کی میزبانی کا اعلان کیا گیا ہے۔
اجلاس 22 اور 23 اپریل 2026 کو جدہ میں منعقد ہوگا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی عرب نے باضابطہ طورپرسوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے 56 ویں سالانہ اجلاس کے اختتام پر ’مشترکہ بنیادوں کی تشکیل اور ترقی کے فروغ ‘ کے عنوان سے 2 روزہ اجلاس کی میزبانی کا اعلان کیا ہے۔
سعودی وزیراقتصاد ومنصوبہ بندی فیصل بن فاضل الابراہیم نے فورم کے پہلے باقاعدہ اعلی سطحی بین الاقوامی اجلاس کی تفصیلات بھی بیان کیں جومملکت میں منعقد ہوگا جس کے بارے میں ابتدائی اعلان عالمی اقتصادی فورم 2025 کے سالانہ اجلاس کے دوران کیا گیا تھا۔

وزیر اقتصاد نےعالمی ترقی کو تیزکرنےکے لیے مکالمے کی ضرورت پر زوردیا(فوٹو، ایس پی اے)

فورم کے اختتامی خطاب میں وزیر اقتصاد نے عالمی ترقی کو تیز کرنے کے لیے مسلسل مکالمے کی ضرورت پر زوردیا اورشرکاء کو آئندہ اپریل میں جدہ میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
دوسری جانب ورلڈ اکنامک فورم کے صدر بورگی برینڈے نے فورم اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا ’ہمیں خوشی ہے کہ ہم 2026 میں دوبارہ سعودی عرب آرہے ہیں تاکہ ڈیووس میں ہونے والے سالانہ اجلاس کے دوران شروع ہونے والی گفتگو کو آگے بڑھایا جاسکے‘۔

شیئر: