Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلز گرل سے بدتمیزی کرنےوالا ایشیائی گرفتار

مدینہ منورہ ..... پولیس نے تجارتی مرکز میں سیلز گرل کو پریشان کرنے والے ایشیائی کو گرفتار کر لیا ۔ عکاظ اخبار کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو جس میں ایک ایشیائی تجارتی مرکز میں موجود خاتون کارکن سے بدتمیزی کا مرتکب ہو تے ہوئے دکھایا گیا تھا ۔ واقعے کے فوری بعد جب وڈیو پراسیکیوٹر جنرل تک پہنچی تو انہوں نے ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے جس پر عمل کرتے ہوئے تفتیشی اداروں نے سب سے پہلے اس علاقے کا سراغ لگایا جہاں یہ واقعہ پیش آیا تھا ۔ تجارتی مرکز سے معلومات حاصل کرنے کے بعد پولیس نے انتہائی مختصر وقت میں ملزم کو گرفتارکر لیا ۔ ملزم کے خلاف ملازم خاتون سے بدتمیزی کرنے کا مقدمہ دائر کرکے اسے تحقیقاتی ادارے کے سپرد کر دیا گیا ۔ 
 

شیئر: