سعودی وزیر خارجہ کا قطری اور مصری ہم منصبوں سے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزرائے خارجہ نے رابطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر بھی بات کی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سنیچر کو مصر اور قطر کے ہم منصبوں کے ساتھ الک الگ ٹیلی فونک رابطوں میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان اور قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد عبدالرحمن آل ثانی نے رابطے کے دوران حالیہ علاقائی صورتحال، کشیدگی کم کرنے کی کوششوں، سکیورٹی اور استحکام کو بہتر بنانے کے اقدامات پر بات کی۔
سعودی وزیر خارجہ اور مصری ہم منصب ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے بھی ٹیلی فونک رابطے میں علاقائی صورتحال اور کشیدگی میں کمی کی کوششوں کا جائزہ لیا۔
