Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون نے اعضاء عطیہ کرکے4مریضوں کی جان بچالی

ممبئی۔۔۔۔موت کے بعد دنیا سے رخصت ہونیوالے انسان کانام و نشان وقت کے ساتھ مٹ جاتا ہے ۔ اگر اس نے اپنے اعضاء عطیہ کرکے کسی کی جان بچائی تو اس کا نام برسوں زندہ رہتا ہے۔زونل ٹرانسپلانٹ کوآرڈی نیشن سینٹر ( زیڈ ٹی سی سی) سے موصولہ رپورٹ کے مطابق واک ہارٹ اسپتال میں  علاج کے دوران خاتون کی دماغی موت کی تصدیق کے بعد اس کے اعضا سے 4افراد کو نئی زندگی مل گئی۔اسپتال کے سینیئر ڈاکٹر پراگ نے بتایا کہ 4روز قبل 47سالہ خاتون کو جو دماغی مرض میں مبتلا تھی اسپتال لایا گیا تھا ۔ ڈاکٹروں نے  مریضہ کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم اس کی دماغی موت ہوگئی ۔ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے خاتون کے اہل خانہ کو اس کے اعضا عطیہ کرکے دیگر مریضوں کی جان بچان کا مشورہ دیا گیابعد ازاں خاندان والے اعضا عطیہ کرنے پر رضامند ہوگئے ۔ مریضہ کا ایک گردہ واک ہاٹ اسپتال کو دوسرا جسلوک اسپتال جبکہ پھیپھڑا ،ممبئی کے علاقے پریل میں واقع گلوبل اسپتال کے مریضوں کولگایاگیا۔
مزید پڑھیں:- - -  - -تھپڑ کے بدلے انشورنس افسر کا قتل

شیئر: