Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی:ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سالانہ جنرل اسمبلی کا انعقاد

کاشان تمثیل۔ دبئی
 
ورلڈ میمن آرگنائزیشن مڈل ایسٹ کے زیر اہتمام دبئی کے مقامی ہوٹل میں سالانہ جنرل اسمبلی میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں سالانہ کارکردگی کی تفاصل سے آگاہ کیا گیا ۔اس موقع پرمقررین نے ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے اغراض و مقاصد کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ تمام کمیونٹی کو متحد ہوکر باہمی کوششوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پوری دنیا میں بسنے والی میمن کمیونٹی اور امت مسلمہ کی بہتری وترقی کے لئے ہر ممکن کوششیں کرنی ہوں گی۔ 
امارات کی اہم خبروں کے لئے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
اس کیلئے ضروری ہے کہ ڈبلیو ایم اوکے بینر تلے مل جل کر ایک دوسرے کے مسائل حل کرنے میں حصہ لیناچاہئے۔ انہوں نے خصوصی طور پر نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ہمارا مستقبل ہیں۔ اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے ڈبلیو ایم اوکا پلیٹ فارم استعمال کریں اوراپنی کمیونٹی کی خدمت کریں۔
امارات کی مزید خبروں کے لئے کلک کریں
 

شیئر: