Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرایہ معاہدہ اور بجلی بل؟

دمام ... وزارت آباد کاری نے ”کرایہ معاہدے“ کو بجلی بل سے مربوط کرانے کا عندیہ دیدیا۔ وزارت آباد کاری کے ترجمان سیف السویلم نے مکہ اخبار سے گفتگو میں و اضح کیا کہ مستقبل میں بجلی بل ”ایجار“ نیٹ ورک پر رجسٹرڈ کرایہ معاہدے کے ساتھ مربوط ہونگے۔ اس پر کام ہورہا ہے۔ مکمل ہوتے ہی اعلان کردیا جائیگا۔ السویلم نے توجہ دلائی کہ 12فروری 2018ءکے بعد مکانات کے کرایوں کے تمام معاہدوں کا ایجار نیٹ ورک پر اندراج ضروری ہے۔ مکان کرائے پر اٹھانے والے جو لوگ اس کی خلاف ورزی کریں گے انہیں مقررہ سزا دی جائیگی۔ ایجار نیٹ ورک پر اندراج کے 8فوائد ہیں۔ پہلا فائدہ یہ ہے کہ کرائے کا معاہدہ نافذ العمل دستاویز مانا جائیگا۔ دوسرا فائدہ یہ ہے کہ کرایہ دار اور کرائے پر اٹھانے والے کے درمیان اعتماد کا رشتہ مضبوط ہوگا۔ کرائے کا لین دین سداد کے توسط سے ہوگا۔ کرایہ ماہانہ، سہ ماہی، ششماہی اور سالانہ ہر طرح سے دیئے جاسکیں گے۔ تمام فریقو ںکے حقوق کو تحفظ حاصل ہوگا۔ تمام معلومات صحیح اور درست ہونگی۔ کرائے کے معاہدوں پر ریموٹ سسٹم کے ذریعے نظر رکھی جائیگی۔
 

شیئر: