Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد خاقان کے وارنٹ گرفتاری

لاہور....لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کے خلاف کارروائی کے مقدمے میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر د ئیے۔ہائی کورٹ کے 3 رکنی فل بنچ نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں سابق وز رائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔دورانِ سماعت جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے استفسار کیا کہ شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے۔خیال رہے کہ درخواست سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متنازع بیان کو بنیاد بناکر دائر کی گئی تھی اور موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نواز شریف نے متنازع انٹرویو دے کر ملک و قوم سے غداری کی۔درخواست گزار نے عدالت سے مطالبہ کیا تھا کہ نواز شریف کے خلاف بغاوت کے الزام کے تحت کارروائی کی جائے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیاکہ شاہد خاقان عباسی نے قومی سلامتی کمیٹی کی کارروائی سابق وزیر اعظم کو بتا کر حلف کی پاسداری نہیں کی۔ ان کے اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے۔
مزید پڑھیں:احسن اقبال کی غیر مشروط معافی قبول

شیئر: