Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ہاکی فیڈریشن کو خواہشات پر نہ چلایا جائے

 
کراچی:پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک سابق اولمپئن نوید عالم نے پی ایچ ایف کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری ہونے پرکہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن ایک ادارہ ہے جسے ذاتی خواہشات پر نہیں بلکہ کارکردگی پر چلایا جائے گا۔ انھوں نے کہاکہ دوست نواز پالیسیوں کو بھول کرقومی کھیل کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا جاتا تو بہتر ہوتا۔ شوکاز نوٹس جاری کرنے والے کو اہمیت دینا نہیں چاہتا۔ شوکاز نوٹس مزاحیہ تحریر ہے جس کا جواب میٹنگ میں دونگا۔  انھوں نے کہاکہ پاکستان ہاکی کی بہتری چاہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت اسپورٹس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے قومی کھیل کی بحالی اور ترقی کا سفر طے کریں گے۔ اب ذمہ داروں کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ اپنے مفادات کیلئے عہدوں پر قابض رہنا ہے یا پھر قومی کھیل کا درد رکھنے والوں کے ہاتھوں میں پی ایچ ایف کی باگ ڈور سونپنی ہے۔ سیکریٹری پی ایچ ایف شہبازسینئر کا بہت احترام کرتا ہوں لیکن ان سے جو توقعات تھیں وہ بالکل اس پر پورا نہیں اترسکے۔ انھیں اب خود ہی تمامتر ناکامی قبول کرتے ہوئے الگ ہوجانا چاہئے۔ صدر خالد سجاد کھوکھر کو اب سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔ نوید عالم نے کہاکہ  پاکستان ہاکی کے زوال کے محرکات، اقربا پروری، بے ضابطگیوں، جانبدارانہ پالیسیوں، خلاف آئین اقدامات اور مارکیٹنگ افیئرز سے متعلقہ کئی اہم معاملات سے پردہ اٹھاوں گا ۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے واٹس ایپ اسپورٹس گروپ جوائن کریں

شیئر: