Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سماجی آداب کے منافی وڈیو پر قید اور جرمانہ

جدہ ... پبلک پراسیکیوشن نے واضح کیا ہے کہ مذہبی اقدار یا سماجی آداب کے منافی وڈیو کلپ یا ابلاغی مواد یا معلومات تیار کرنا ، بھیجنا ، پھیلانا ، اطلاعاتی جرائم کے زمرے میں شامل ہے۔ سوشل میڈیا یا کسی بھی تکنیکی ذریعے سے اس قسم کا کوئی بھی کام جرم شمار ہوگا۔ اسکی سزا 5برس تک قید اور30لاکھ ریال جرمانہ ہے۔ پبلک پراسیکیوشن نے تارکین وطن سے اپیل کی کہ وہ سعودی عرب کے قوانین کی پابندی کریں۔ سعودی معاشرے کی اقدار اور جذبات کا احترام کریں۔ پبلک پراسیکیوشن نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر توجہ دلائی کہ حکمرانی کے قانونی نظام کی دفعہ 41میں مذکورہ عمل کو جرم قرار دیکر اس کی سزا متعین کی گئی ہے۔ اس حوالے سے سب سے زیادہ جرائم (30.7فیصد ) ریاض، دوسرے نمبر پر (23.7فیصد) مکہ ریجن ) اور تیسرے نمبر پر( 8.4فیصد ) مشرقی ریجن ہے۔
 

شیئر: