Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجتماعی زیادتی کی شکارلڑکی کی خود سوزی

نئی دہلی۔۔۔۔اتر پردیش کےضلع  علی گڑھ میں2افراد نےبچی  کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی ۔ متاثرہ اس قدر ذہنی پریشانی میں مبتلا ہوئی کہ اس نے خودسوزی کر لی۔ بتایا جارہا ہے کہ لڑکی نے پہلے ٹرین کے آگے کود کر جان دینے کی کوشش کی لیکن اسے موقع پر موجود لوگوں نے بچالیاتاہم وہ ذہنی اذیت سے نکل نہیں پائی اور خود کو آگ کے حوالے کر دیا۔ لواحقین نےزخمی حالت میں اسے اسپتال پہنچایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔علی گڑھ پولیس نے بتایا کہ  2افراد کی جانب سے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد سےلڑکی ذہنی الجھن کا شکار تھی  ۔لڑکی کے اہل خانہ کی شکایت پر دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے  پوچھ گچھ شروع کردی گئی۔

مزید پڑھیں:- - - -حیدرآباد : تیز رفتار بس کی زد میں آکر 3افراد ہلاک

شیئر: