Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات:ٹریفک جرمانے قسطوں پر ادا کئے جاسکتے ہیں

دبئی: اماراتی شہری اور مقیم غیرملکی ٹریفک جرمانے قسطوں پر ادا کرسکتے ہیں۔ روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ڈرائیور اپنے جرمانے کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ ایک سال کی قسطوں میں کرواسکتے ہیں۔ قسطوں میں کروانے سے انہیں کوئی اضافی رقم دینی نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ملک کے 5بینکوں کے کریڈٹ کارڈ صارفین پرانے ٹریفک جرمانوں کی 12قسطیں کرواسکتے ہیں۔اس وقت مشرق بینک، اسلامی امارات مصرف، انٹرنیشنل ٹریڈ بینک، دبئی اسلامی بینک، امارات دبئی نیشنل بینک کے صارفین اپنے کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ جرمانوں کی قسطوں میں ادائیگی کرسکتے ہیں۔ بعد ازاں مزید بینکوں کے صارفین کو شامل کیا جائے گا۔
  • امارات کی تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: